18 دسمبر 2011 - 20:30

مصر سے اسرائیل کو گیس فراہم کرنے والی مصری پائپ لائن کو اس سال کے آغاز سے اب تک دسویں مرتبہ تباہ کیا گیا ہے۔

ابنا: مصر سے اسرائیل کو گیس فراہم کرنے والی مصری پائپ لائن کو اس سال کے آغاز سے اب تک دسویں مرتبہ تباہ کیا گیا ہے۔ مصری سکیورٹی ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کے ایک گروہ نے السیل کے علاقے سے گزرنے والی اس پائپ لائن کے نیچے دھماکہ خیز مواد نصب کر کے اسے تباہ کر دیا ہے۔ یہ مقام مصری صحرائے سینا کے شمالی شہر العریش سے اٹھارہ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس دھماکے سے پائپ لائن تباہ ہو گئی۔ مصری انقلابی اسرائيل کو سستے دام پر گیس فراہم کرنے کے مخالف ہیں۔...........

/169